بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کیخلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی

سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے رپورٹ پیش کر دی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر اویس شاہ اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما…

واضح رہے کہ خورشيد شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے کا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.