چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی انتخابی عمل میں مؤثر شمولیت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین مشکلات کا دلیری سے مقابلہ کرتی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے، الیکشنز میں خواتین بحثیت ووٹر، امیدوار، پولنگ ایجنٹ جمہوری عمل آگے بڑھاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برابری کی سطح پرتمام طبقات کی بلا خوف و خطر الیکشن میں شمولیت کو یقینی بنانا بھی اولین ترجیح ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی کردار کی تکمیل احسن طریقے سے پورا کرنے کے مشن پر کار بند رہےگا۔
Comments are closed.