جمعہ18؍شعبان المعظم 1442ھ 2؍اپریل2021ء

خریدی گئی ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچادی گئی

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچادی گئی ہے۔

حکام وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ سائنیو فارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچی ہیں، سائینو فارم ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

حکام کے مطابق خریدی گئی کین سینوبائیو کی 60 ہزار ڈوزز بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں، پاکستان میں اب تک چین سے کورونا ویکسین کی25لاکھ60 ڈوزز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.