بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیب کچلنے کا ریکارڈ بنادیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سےاکثر ایسی ویڈیوز شیئر  کی جاتی ہیں جن میں لوگوں کو مختلف ریکارڈ بناتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اب اس انسٹاگرام اکاؤنٹ نے لنسی لنڈبرگ نامی ایک ریکارڈ ہولڈر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکارڈ ہولڈر لنسی لنڈبرگ نے اپنے بازو سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیب کچل کر ریکارڈ بنایا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ لنسی لنڈبرگ نے ایک منٹ میں بازو سے 10سیب کچلےہیں۔

A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)

لِنسی کانساس میں پیدا ہونے والی ایک مضبوط خاتون ہیں جو اپنے اسٹیج کے نام ’ماما لو‘ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

اس خاتون کے پاس ایک منٹ میں 5 ڈیک کارڈز پھاڑنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.