اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

خاتون صحافی سے دھمکی آمیز گفتگو، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری مستعفی

خاتون صحافی سے دھمکی آمیز گفتگو کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ٹیلر جوزف ڈکلو مستعفی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ٹی جے ڈکلو (TJ Ducklo)  کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے ساتھیوں اور صدر بائیڈن کو شرمندہ کرنے پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خاتون کیساتھ ایسی زبان کا استعمال انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، ٹی جے ڈکلو نے ایک ہفتہ قبل خاتون صحافی کو ذاتی سوال کرنے پر دھمکایا تھا کہ وہ انہیں تباہ کردیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس دوسروں کے ساتھ وقار اور احترام کے ساتھ سلوک کرنے میں صدر کے طے شدہ معیار پر پورا اترنے کے لیے ہر دن کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.