منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

خاتونِ اول کی قریبی دوست نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے

سینیٹ انتخابات کے لیے خاتونِ اوّل کی قریبی دوست فرح خان نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

فرح خان نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کرچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فرح بی بی پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار ہیں، وہ پارٹی کا حصہ ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ان کا حق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.