بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا نئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کیلئے BAP کے امیدوار کی سپورٹ کا فیصلہ

بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے میں وفاقی حکومت نے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس بات کا انکشاف اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے اسلام آباد میں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔

صحافی نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟

پرویز خٹک نے جواب دیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گے، بی اے پی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہو گا اس کی حمایت کریں گے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ قدوس بزنجو سے متعلق ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ بی اے پی نے قدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے، کیا ان کو سپورٹ کریں گے؟

وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جس کے لیے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہو گا اس کو سپورٹ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.