ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

حکومت روزے داروں کی بد دعاؤں سے بچنے کیلئے اقدام کرے: حمزہ شہباز

مسلم لیگ نون کے نائب صدر، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان میں مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ حکومت روزے داروں کی بد دعاؤں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

ایک بیان کے ذریعے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا نے کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت سے کیمبرج امتحانات کے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں کے نام پر غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت روزے داروں سے سنگین مذاق ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتلِ عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ماہِ مقدس کے دوران سبزی، پھل اور اشیائے خورد و نوش کی قلت اور مہنگے داموں ان کی فروخت ظلم عوام پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کم از کم ماہِ صیام میں روزے داروں کی بد دعاؤں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران نیازی لیکچر بند کر کے ایسے اقدامات کریں جن سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف مل سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.