
اس موقع پر ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مل کر ہوگا۔
مذاکرات کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، ملک معاشی ترقی کررہا ہے اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں ضرور اضافہ کریں گے اور دیگرمراعات بھی دیں گے، اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے، یہ کمیشن ملازمین کے فلاح کےلیے قائم کیا ہے۔
Comments are closed.