gay hookup apps nz whatsapp groups for hookups whisper hookup hookup Telford Pennsylvania hookup Wurtsboro NY secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی وفد کی علماء کیساتھ پریس کانفرنس مؤخر

کالعدم تنظیم کے حوالے سے حکومتی وفد کی علمائے کرام کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس مؤخر ہو گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ علمائے کرام ابھی نہیں پہنچے ہیں اس لیے پریس کانفرنس مؤخر کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذاکرات کرنے والے علماء کے پہنچتے ہی پریس کانفرنس کی جائے گی۔

وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ سے دھرنا ختم کریں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان گزشتہ رات مذاکرات ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والی کالعدم تنظیم کے کارکن وزیر آباد میں آج تیسرے روز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیرعلی محمد خان شامل تھے۔

مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے بھی ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.