
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حکومتیں بنانے اور گرانے ملک میں نہیں آئے تھے۔ ہم نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی۔
میرپورخاص جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی ایم کیو ایم کسی سے لڑنا نہیں چاہتی، آپ نے ہمیں تیسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے۔
سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ ہمیں ٹھیک گننے کے بعد اسی حساب سے ووٹر لسٹ مکمل کی جائے، پھر تعداد کے لحاظ سے حلقہ بندیاں کی جائیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں کسی کے پیسے اور خیرات کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کھربوں پتی زرداری صاحب کیا آپ شبر زیدی سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں؟۔ ہم کسی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.