بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب اتحاد

سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہر خمیس مشیط پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کی کوشش کی گئی۔ 

ریاض سے عرب میڈیا نے عسکری اتحاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرزمین سے فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائل سعودی یمن سرحد کے قریب گرے۔

 عسکری اتحاد نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل غیر گنجان علاقے میں گرنے سے لوگ محفوظ رہے۔

عسکری اتحاد کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.