بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس بھی پہنچ گئی، اس سے قبل ڈی ایس پی سرجانی کی سربراہی میں پولیس گھر پہنچی تھی۔

حکام اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے، گھریلو ملازم نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے شخص کا نام علی ہے۔

اس حوالے سے اینٹی انکروچمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے دونوں مقدمات میں ضمانت کرالی ہیں۔

اینٹی انکروچمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا۔

ولید بلوچ نے کہا کہ حلیم عادل کے گھر سے حراست میں لیا گیا ملازم گلشن معمار تھانے میں درج مقدمے میں نامزد ہے، ملازم علی کو نفری کے ساتھ گلشن معمار تھانے بھیج دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.