پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی وکٹ لینے پر اپنا منفرد جنریٹر اسٹائل کاپی کرنے والے نوجوان کے فین ہوگئے۔
حسن علی نے شایان نامی نوجوان کی ٹوئٹ شیئر کی جس میں وہ انتہائی دلچسپ انداز میں حسن علی کے جشن کا اسٹائل کاپی کرتے ہیں۔
حسن علی نوجوان مداح کے اس اسٹائل سے خوب محظوظ ہوئے۔
یاد رہے کہ شائقین کرکٹ حسن علی کے وکٹ لینے کے اسٹائل کو ’جنریٹر اسٹائل‘ کہتے ہیں کیونکہ وہ وکٹ لینے پر کچھ ایسا انوکھا انداز اپناتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ جنریٹر آن کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.