ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جی ایس پی پلس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کی رعایت نواز شریف کی خارجہ اور تجارتی پالیسی کی کامیابی تھی، جی ایس پی پلس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے۔

وزیراعظم کے سفیروں سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب سے آپ کی ناکامی چھُپ نہیں سکتی، خالی بازاروں میں ماڈلنگ سے آپ کی ناکامی چھُپ نہیں سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب، یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟ عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.