بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، راجہ ریاض

حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین کا تذکرہ بھی ہوا جس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائےجبکہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی، اعجاز چوہدری کو بھی کمیٹی میں لیا جائے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے قرضوں سے متعلق سوالات کیے اور پوچھا کہ کہا جاتا ہے ہمارے قرضے بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب قرضے لئے،چھ ہزار ارب پچھلے قرضوں کی واپسی میں چلے گئے، 3ہزار ارب روپے کی بے قدری میں چلے گئے،کورونا ریلیف میں پندرہ سو ارب گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.