بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس وجیہ نے عمران خان کی بددیانتی کی سرعام گواہی دی ہے، پرویز رشید

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے عمران خان کی بددیانتی کی سرعام گواہی دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد، عمران خان کے گھر کے بھیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر یہ ہی الزام ان کے سابقہ قریبی ساتھی اور ان کی سابقہ اہلیہ بھی عائد کرچکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےپی ٹی آئی کے سابق رہنما جسٹس(ر) وجیہ الدین احمد کو جھوٹا کہہ دیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی مالیاتی بددیانتی کی اتنی معتبر شہادتوں کے بعد تردیدوں سے کام نہیں چلے گا، ملزم کو تحقیقات کے لیے پیش ہونا ہوگا۔

پرویز رشید نے ساتھ ہی استفسار کیا کہ عمران خان کے گھر کا 50 لاکھ ماہانہ خرچہ جہانگیر ترین کے بعد اب کون بھرتا ہے؟

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اب یہ ذمہ داری اُس مافیا کی ہے، جو مہنگائی کی شکل میں عوام کا خون چوس رہا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.