بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس فائز کی شکایت پر PTI کے MNA زیرِ حراست، پھر رہا

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

سوات میں وراثتی جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جرگے کا فیصلہ دینِ الٰہی سے بڑا نہیں ہو سکتا۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صبح ڈی چوک پر واک کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے کالے شیشے ہونے پر کار کے مالک کی پولیس کو شکایت کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالتِ عظمیٰ کے جج صاحبان کی آپس میں تکرار کا واقعہ پیش آیا جس میں جسٹس مقبول باقر ناراض ہو کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شکایت پر گاڑی کے مالک اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.