پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔
شیری رحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے لیے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چڑھایا، کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں، یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پارٹی لیڈر ہی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہو تو کارکنان سے کوئی کیا امید کر سکتا ہے، عمران خان کو اس بد تہذیبی کی سونامی کو روکنا ہوگا۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو اس طرح کی بداخلاقی اور بدزبانی سے دور رہنا چاہیے۔
Comments are closed.