بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامع مذاکرات کیلئے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟ اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے، جس کے لیے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں اور اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ پاکستان کو کچلا جا سکتا ہے، اختلافات ختم کرنے کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی…

اسد عمر نے مزید کہا کہ بالا کوٹ تنازع میں پاکستان نے بھارت پر غلبہ حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم…

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.