بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جنہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کا جلدی اعلان کرنے پر افسوس ہے، وہ اپنا ٹینس کیرئیر ختم کرنے پر خوش نہیں ہیں۔
مکسڈ ڈبلز میں کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد ثانیہ مزرا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت جلدی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔‘
ثانیہ مرزا نے کہا کہ’مجھے اپنے فیصلے پر ایک طرح کا افسوس ہے کیونکہ ابھی مجھ سے بس یہی پوچھا جا رہا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ میں میچ جیتنے کے لیے ٹینس کھیل رہی ہوں اور جب تک میں کھیل رہی ہوں تو ہر میچ میں جیتنے کی کوشش کرتی رہوں گی، مجھے ٹینس کھیلنا اچھا لگتا ہے۔‘
بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’میرا اب بھی ٹینس کے بارے میں وہی نقطہ نظر ہے، میں اپنا 100 فیصد دوں گی، کبھی کبھی یہ کام کرتا ہے اور کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا ہے لیکن میں اب بھی سال کے باقی میچز میں 100 فیصد پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’واقعی میں سوچنا چاہتی ہوں کہ سال کے آخر میں کیا ہونے والا ہے، میں اب بھی ہر وہ چیز جیتنا چاہتی ہوں جو میں کھیلتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ حال ہی میں میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔
Comments are closed.