بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توہینِ عدالت: 3 ملزم وکلاء کی عدم حاضری پر عدالت برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مزید 3 وکلاء کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت دوران جسٹس بابر ستار نے ان 3 ملزم وکلاء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر یہ تینوں وکلاء پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں گے، توہینِ عدالت کے مرتکب وکلاء کدھر ہیں؟

اسلام آباد بار کے جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ غیر حاضر وکلاء کی جانب سے میں پیش ہو رہا ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کرنے والے 26 وکلاء کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس پاور آف اٹارنی نہیں تو آپ کیسے پیش ہو سکتے ہیں؟

وکلا ء نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیں۔

عدالتی حکم پر وکلاء نے توہینِ عدالت آرڈی نینس کا متعلقہ پورشن پڑھ کر سنایا۔

بار کے جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ وکلاء کے نام ایف آئی آر میں ہیں، جن کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ہم نے قانون کو دیکھنا ہے، 2 ہفتے میں جواب داخل کریں۔

وکلاء نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے گیٹ پر رینجرز اور پولیس تعینات ہے، جس سے وکلاء کو آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ یہاں تو صبح سے عدالت بھری ہوئی ہے اور کورٹ روم فُل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.