بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی،حفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے، میں اپنی قیادت اور اتحادی جماعت کا مشکور ہوں، جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے ایم کیو ایم، جی ڈی اے، مسلم لیگ ق اور بی اے پی نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا، حکومتی اتحادی رہنماوں نے وفاقی وزیر حفیظ شیخ کے ساتھ پریس بریفنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نےاپنےاراکین اسمبلی کے لیے کمرے بک کروائے ہیں۔

اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امین الحق، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی فہمیدہ مراز اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ تین مارچ کو اتحادیوں کے ساتھ اکثریت حاصل کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کریم بخش گبول کو دھمکا کر بیان دلوایا گیا، کریم بخش گبول ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دیتے آئے ہیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخاب مہذب انداز میں ہو اس میں کسی قسم کی بھی خرید و فروخت نہ ہو، ہم کوشش کریں گے کہ معیشت کو دیے گئے استحکام کے فوائد عوام کو منتقل کریں۔

انہوں  نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان میں عوام کی امیدیں پوری کریں۔

اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہر یار شر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں ، ہمیں کوئی کیوں اغواء کرےگا، میں اپنے گھر پر موجود ہوں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ میرا خاندان 70 سال سے سیاست اور پبلک سروس میں ہے، میرے والد بھٹو کے دور میں سینیر وائس صدر تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل بہت اہم ہے، ہماری اتحادی جماعتیں اکٹھی ہیں، یہ معرکہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے، ہم سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے  ہیں، بنیادی چیلنج ہےکہ عوام کیا چاہتے ہیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ قیادت ایماندار ہو، پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ قیادت کا محور عوام ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.