بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی کی مثبت پیشرفت، یورپی یونین کا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ موخر

یوروپی یونین نے ترکی میں ہونے والی مثبت پیشرفت کی وجہ سے ترکی پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔

یوروپی یونین کے اعلی نمائندے جوزیف بوریل نے پریس ریمارکس میں کہا کہ ہم نے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جس میں دسمبر میں ہونے والے کونسل کے اختتامی نتائج کی نشاندہی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترک حکام کے یورپی یونین کونسل کو بھیجے گئے اہم پیغامات کا نوٹس لیا۔ ہم اپنی بات چیت اور تعاون کو آگے بڑھانے اور مستحکم کرنے کے لئے ترکی کے ساتھ تعاون کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہیں۔

یوروپی یونین کے اجلاس کے بعد جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کا کہنا تھا کہ ہم نے آج ترکی پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ مشرقی بحیرہ روم کے علاقوں میں اب ترکی کے جہاز موجود نہیں ہیں۔ ترکی اور یونان کے مابین مذاکرات استنبول میں شروع ہوگئے ہیں۔ یہ تمام مثبت اشارے ہیں جن کا ہم نے طویل عرصے سے انتظار کیا تھا جسے اب پابندیوں کے ذریعہ تنگ نہیں کیا جانا چاہئے۔

The post ترکی کی مثبت پیشرفت، یورپی یونین کا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ موخر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.