بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیاد پر ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیاد پر ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو مختلف تجاویز دے دیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان سے متعلق اسپیکر کوخط لکھنے کی تجویز دی گئی۔ ایسے اراکین کی مبینہ فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس موجود ہے۔

تجویز دی گئی کہ اسپیکرسے درخواست کریں کہ اگر یہ اراکین ووٹ ڈالیں تو ان کے ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو تجاویز دیں کہ اسپیکر ایسے اراکین سے متعلق ایوان میں ووٹنگ کے دوران یا گنتی کے دوران آگاہ بھی کریں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر کو خط میں ایسے اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا بھی کہا جائےگا۔

تجویز کیا گیا وزیراعظم کے خط کو بنیاد بنا کر اسپیکر تحریک عدم اعتماد ناکام قرار دینے کی رولنگ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.