بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاجروں نے کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے پنجاب حکومت کا شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

حکومت پنجاب کے صوبے میں تمام بازار شام 6 بجے بند کرنے کے احکامات پر آل پاکستان انجمن تاجران کا ردِعمل سامنے آگیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ شام 6 بجےکاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت شام 6 بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جبکہ شادی ہال اور اسکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے۔

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت ریسٹورنٹس کی ان ڈور ڈائننگ بحال کرے، یہ پریکٹس ہم کرچکے، کاروبار جتنی دیر تک کھلا رہے گا رش نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ہم مشکل حالات میں کام کرنا سیکھ چکے، رش کنٹرول کرنے کا ایک ہی حل ہے کاروبار دیر تک کھلا رہنے دیا جائے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے بجلی بلوں میں دیا گیا ریلیف ایف بی آر نے واپس لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.