بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم کے شہر برسلز میں منچلوں نے پارک میں پارٹی سجا لی

بیلجیئم کے شہر برسلز میں منچلوں نے پارک میں پارٹی سجا کر کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔

کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن میں آ گئی اور سرسبز میدان آنسو گیس سے بھر گیا۔

پولیس نے لاٹھی چارج اور پانی کی توپ کا بھی استعمال کیا، جس سے پارک میں ہونے والی پارٹی کا مقام میدان جنگ بن گیا، اور پابندیوں سے آزادی کا نعرہ لگانے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.