بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کو ہر سال پاکستان سے T20 سیریز کھیلنی چاہیے، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن  کا کہنا ہے کہ ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز ہونی چاہیے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو پر 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 3 ٹی 20 میچز پر مبنی سیریز 5 روز کے دوران کھیلی جانی چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے یہ بھی کہا کہ سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کا 15 رکنی اسکواڈ ہو اور سیریز جیتنے والوں کو  15 ملین ڈالر ملیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو جیت کی ٹرول کرتے ہوئے طنزیہ مبارکباد دے دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر، ملک اور براڈ کاسٹرز ہر برس اس ایک ہفتے کی سیریز کیلئے لائن میں لگے کھڑے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.