
سر پر لگائے نقلی بالوں میں آدھا کلو سونا اور کیش چھپا کر لے جانے والے دو مشکوک افراد جنوبی بھارت کے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ریاست تامل ناڈو کے چنئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دو افراد کو ان کے بالوں کے مشکوک اور غیرمعمولی انداز پر روکا۔
انکی تلاشی لینے پر دونوں کے سر پر لگی وگ کے نیچے چھپایا ہوا سونا اور کیش برآمد ہوا۔
دونوں افراد کو اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed.