بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں ماہ اپریل 122 سالوں میں تیسرا گرم ترین مہینہ رہا۔ ریاست مہاراشٹر میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں 25 افراد کی جانیں گئیں۔
گزشتہ ماہ مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں پارہ 46 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
مہاراشٹر میں ہیٹ اسٹروک کے 375 تک کیسز ریکارڈ ہوئے، آئندہ دنوں میں بھارت کے شمال اور وسطی حصے میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مہاراشٹر اور گجرات میں رواں ہفتے بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.