جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بھارتی  کسانوں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

نئی دلی: بھارت میں مودی حکومت نے26جنوری کو احتجاج کرنے والے کسانوں کی رپورٹنگ کرنے پر متعدد صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار نے آزادی اظہار رائے  پرقابو  پانے کیلیے کسانوں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کے خلاف مقدمات اُن ریاستوں میں درج کیے جہاں بی جے پی برسراقتدار ہے،ایف آئی آر میں صحافیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے احتجاج کے دوران تشدد کو ہوادی ہے۔

دی ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا ، پریس کلب آف انڈیااور دیگر صحافی گرپوں نے مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو فوری طور پر ختم کیا جائے، 26جنوری کو صحافیوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔

The post بھارتی  کسانوں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.