بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ٹیم میں ایکسٹرا بولر کی کمی محسوس کررہا ہوں، سارو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچوں پر فوکس کریں۔

انہوں نے کہا وہ ٹیم میں ایکسٹرا بولر کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر بھارتی ٹیم نے کہا کہ یہ احمقانہ حرکت اب ختم ہوجانی چاہیے ، انہوں نے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

ایک بیان میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہوگا، ابھی ایک میچ ہوا ہے بھارتی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شکست کا ملبہ ایک بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی میں ڈالا گیا جس کا افسوس ہے، کھیل مقبول ہوچکا ہے، آج کے دور میں لوگ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہیں ۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جب ہم بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو ہم ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

سارو گنگولی نے کہا کہ وہ بھی اسی صورت حال سے گزر چکے ہیں، 2003 کے ورلڈ کپ میں جب وہ کپتان تھے تو آسٹریلیا کے خلاف انہیں یکطرفہ میچ میں شکست ہوئی تھی۔

اس وقت بھی ٹیم میں شامل کھلاڑی محمد کیف کے گھر پر پتھراؤکیا گیا ان کے پتلے جلائے گئےتھے، لیکن بھارتی ٹیم نے اسی ٹورنامنٹ میں نہ صرف کم بیک کیا بلکہ فائنل تک پہنچی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.