بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی فورس نے 3سالہ پاکستانی بچہ خاندان سے ملوا دیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 3 سالہ پاکستانی بچے کو خاندان سے ملوا دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام تقریباً 7 بجے بھارتی حدود فیروز پور سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب بارڈر سیکیورٹی فورس کے دستوں نے ایک بچے کو آئی بی کی باڑ (بین الاقوامی سرحد) کے قریب روتے ہوئے دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے روتے ہوئے 3 سالہ بچے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچے کو واپس کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے فیلڈ کمانڈر نے پاکستانی رینجرز کے ساتھ فوراً فلیگ میٹنگ کی اور بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.