
خیبر پختونخواہ کی تحصیل بنوں کے میئر کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے، 286 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہورہی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کی جارہی ہے، تحصیل بنوں میئرکی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی صبح 9 بجے سے جاری ہے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے عرفان اللّٰہ درانی نے 59844 ووٹ لیے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال جدون کو 43398 ووٹ ملے تھے۔
ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔
Comments are closed.