بلیک فرائیڈے کیا ہے اور کیا یہ واقعی سستی شاپنگ کے لیے سب سے بہترین دن ہے؟،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنبلیک فرائیڈے ہر برس 29 نومبر کو منایا جاتا ہے
2 گھنٹے قبلدنیا بھر کے لاکھوں لوگ یہ جانتے ہیں کہ آج یعنی 29 نومبر کو بلیک فرائیڈے ہے، اب چاہے وہ اس دن پیسے خرچ کرنے کے موڈ میں ہیں یا نہیں۔سب کی ان باکسز میں ’ابھی خریدیں‘، ’موقع جانے نہ دیں‘ اور ’سیل جلد ختم ہونے والی ہے‘ کے پیغامات کی بھر مار ہے۔یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ جو دکان دار اور ریٹیلرز اپنی مصنوعات کی قیموں میں کمی کرکے خریداروں کو راغب کرتے ہیں اور اب یہ امریکی روایت ایک عالمی ٹرینڈ بن چکی ہے۔لیکن بلیک فرائیڈے سال کا ایک ایسا دن کیوں بن گیا جب سب سے زیادہ خریداری کی جاتی ہے اور یہ صارفین کے لیے اچھی خبر کیوں نہیں ہے؟

یہ بلیک فرائیڈے آخر ہے کیا اور شروع کہاں سے ہوا؟

بلیک فرائیڈے نومبر کے چوتھے ہفتے میں اور ’تھینکس گیونگ‘ سے ایک دن قبل آتا ہے، جس موقع پر امریکہ بھر میں عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔اس اصطلاح (بلیک فرائیڈے) کی ابتدا کا خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلیک فرائیڈے کا پہلا حوالہ 1869 کا مالیاتی بحران تھا جو سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ 20ویں صدی کے وسط میں یہ تعطیلات کے بعد امریکی افرادی قوت میں غیر حاضری کی وجہ سےسامنے آیا تھا۔اس کے علاوہ فلاڈیلفیا میں پولیس فورس نے بھی شہر میں خریداروں کے ہجوم کو بلیک فرائیڈے کہہ کر بیان کیا تھا۔سنہ 1980 کی دہائی میں ریٹیلرز نے اس اصطلاح کو ایک مثبت چیز میں بدل دیا، یہ وہ تاریخ ہے جب انھوں نے اس تاریخ کو سب سے پہلے منافع حاصل کرنا شروع کیا۔اس کے بعد سے یہ دن امریکہ میں بڑے پیمانے پر رعائیتی ڈیلز اورخریداروں کے ہجوم کی شکل اختیار کرگیا۔سائبر منڈے بھی ایک اصطلاح ہے جو حال ہی میں بلیک فرائیڈے کے بعد پیر کو آن لائن شاپنگ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔اس کے بعد سے بلیک فرائیڈے دنیا بھر کے دیگر ممالک اور براعظموں میں بھی پھیل گیا ہے۔،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس اصطلاح (بلیک فرائیڈے) کی ابتدا کا خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے

بلیک فرائیڈے کتنی بڑی سیل ہے؟

مواد پر جائیںبی بی سی اردو اب واٹس ایپ پربی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںسبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریںمواد پر جائیں

امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کی تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر صارفین نے 2023 میں بلیک فرائیڈے کے دوران 70.9 ارب ڈالر خرچ کیے جو کہ 2022 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ تھے۔برطانیہ میں پہلی بڑی بلیک فرائیڈے سیل 2010 میں شروع ہوئی تھی۔ وہاں ملک کے تاریخی روایتی شاپنگ ایونٹ باکسنگ ڈے کی فروخت کو بلیک فرائیڈے کے سبب گرہن سے لگ گیا۔کنسلٹنسی فرم پی ڈبلیو سی کا اندازہ ہے کہ صارفین بلیک فرائیڈے سے کرسمس تک کے اس عرصے میں تقریبا 9 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔افریقہ میں آن لائن ادائیگی سروس فراہم کرنے والے پے یو نے اطلاع دی ہے کہ 24 نومبر 2023 کو صرف ایک دن میں پروسیس کیے گئے لین دین کی تعداد نائجیریا، جنوبی افریقہ اور کینیا میں عام روزانہ حجم سے 83 فیصد زیادہ تھی۔پے یو کے مطابق حالیہ مالیاتی بحران کے باوجود ارجنٹینا میں گذشتہ برس بلیک فرائیڈے پر ای کامرس میں 104 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تاہم بلیک فرائڈے نومبر میں واحد عالمی شاپنگ ڈے نہیں ہے۔فرانسیسی بھی اپنی طرز کے دن وندریدی فو یعنی ( کریزی فرائیڈے) منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔چین کا اپنا ایک بڑا شاپنگ ایونٹ سنگلز ڈے ہے جو ایک شاپنگ بوننس ہے اور ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔ اس کا اختتام 11 نومبر کو ہوتا ہے۔میکسیکو کے باشندے 20 نومبر کے آس پاس ایل بوئن فن ڈی سیمانا مناتے ہیں جس کا ہسپانوی زبان میں مطلب ’اچھا ویک اینڈ‘ ہے۔مشرق وسطیٰ میں بلیک فرائیڈے کو مذہبی وجوہات کی بنا پر وائٹ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اسلام میں جمعہ ایک مقدس دن ہوتا ہے۔،تصویر کا ذریعہGetty Images

کیا بلیک فرائڈے پر واقعی بہترین ڈیلز دی جاتی ہیں؟

اس سوال کا جواب سادہ سا ہے۔سنہ 2022 میں برطانیہ میں صارفین کے ایک گروپ کی طرف سے کیے گئے مطالعے سے پتا چلا کہ بلیک فرائیڈے پر ہر سات میں سے صرف ایک ڈیل میں حقیقی رعایت دی جاتی تھی اور یہ کہ زیادہ تر پروموشنز (سیلز) پچھلے چھ مہینوں کے مقابلے میں تھوڑی سستی یا ایک ہی قیمت پر تھیں۔تاہم صارفین کی معروف ویب سائٹ منی سیونگ ایکسپرٹ نے 2023 میں 50 مقبول سرچ کی جانے والی مصنوعات کا تجزیہ کیا، جن میں زیادہ تر ٹیکنالوجی کی مصنوعات تھیں اور معلوم ہوا کہ 19 دسمبر کو کرسمس سے قبل کے مقابلے میں بلیک فرائیڈے پر 35 مصنوعات سستی تھیں۔برازیل میں کچھ صارفین نے اس وقت شور مچایا جب ریٹیلرز نے بلیک فرائیڈے سے چند روز قبل قیمتوں میں اضافے کر دیا جسے ’بلیک فراڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔سستی مصنوعات کی تلاش کرنے والے خریداروں کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔لائیڈز بینک کے تجزیے کے مطابق بلیک فرائیڈے کے آس پاس فراڈ کے کیسز میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس میں زیادہ تر دھوکہ دہی کپڑوں کی خریداری سے جڑی ہوتی ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 2021 میں بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کے دوران فراڈ کے کیسوں کی شرح میں 29 فیصد اضافہ ہوا تھا۔،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنماؤس پر کلک کرنے یا اپنے بٹوے کھولنے سے پہلے دو بار سوچیں

دھوکے سے کیسے بچیں؟

ای کامرس ٹریڈ باڈی آئی ایم آر جی کے مطابق برطانیہ میں ریٹیل تجزیہ کاروں نے مذاق میں تین دسمبر کو ’ریٹرن تھرسڈے‘ قرار دیا ہے کیونکہ اس دن سال کی کسی بھی دوسری تاریخ کے مقابلے میں زیادہ اشیا واپس کی جاتی ہیں۔صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ فلیش سیلز کی وجہ سے لوگوں کے لیے خود کو پیسے خرچ کرنے سے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔لندن میں قائم خیراتی ادارے منی اینڈ مینٹل ہیلتھ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان برائن سیمپل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’آن لائن یہ (خود کو پیسے خرچ کرنے سے روکنا) اور بھی مشکل ہے، جہاں ریٹیلرز کے لیے صارفین پر دباؤ ڈالنے کے حربے اپنانا بہت آسان ہے۔‘یہاں سے پہلا اور عام مشورہ یہ ہے کہ لوگ ماؤس پر کلک کرنے یا اپنے بٹوے کھولنے سے پہلے دو بار سوچیں۔لیکن ماہرین کچھ بنیادی اقدامات بھی تجویز کرتے ہیں:

  • گھبرائیں نہیں اور خریداری میں جلدی نہ کریں
  • ڈیلز خود تلاش کریں اور قیمتوں کا موازنہ کریں
  • غیر معروف ویب سائٹس سے خریدنے سے گریز کریں
  • کچھ بھی خریدنے سے پہلے کسی دوسرے فرد کی رائے حاصل کریں
  • چیک کریں کہ سیل میں نظر آنے والی چیز ریٹیلرز کی قیمتوں سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں
  • اگر ریویوز کی تلاش میں ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جعل سازی سے بچنے کے لیے قابل اعتماد ویب سائٹس کا استعمال کریں
  • کچھ بھی خریدتے وقت کریڈٹ کارڈ کا استعمال کریں کیونکہ کچھ غلط ہو جائے تو وہ صارف کو اضافی تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ادائیگیاں اسی پلیٹ فارم کے ذریعے کریں جو آپ عام طور پر استعمال کررہے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ

body a {display:none;}