
بلوچستان سے سینیٹ کی7 جنرل سمیت 12 نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔
سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے حکومتی الائنس نے 4 اور اپوزیشن کے 2 اور ایک آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی نشست بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوئے ہیں۔
جنرل نشست پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری ایک بار پھر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
بی این پی کے محمد قاسم، اے این پی کے ارباب محمد فاروق، بی اے پی کے منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی اور پرنس احمد عمر احمد زئی جنرل نشست پر کامیاب ٹھہرے ہیں۔
بلوچستان سے خواتین کی سینیٹ نشستوں پر بی اے پی کی ثمینہ ممتاز اور آزاد امیدوار نسیمہ احسان کامیاب رہی ہیں، وہ ایک دن قبل ہی بی این پی میں شامل ہوئی تھیں۔
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضیٰ جنہیں اپوزیشن اتحاد جبکہ بی اے پی کے سعید احمد ہاشمی کو حکومتی اتحاد کی حمایت حاصل تھی، جس کی بدولت وہ کامیاب رہے۔
بلوچستان کی اقلیتی نشست پر حکومت اتحاد کے حمایت یافتہ دھنیش کمار کامیاب رہے ہیں، جن کا تعلق بی اے پی سے ہے۔
Comments are closed.