بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو صاحب، نیوٹرل کا مزہ آیا؟ طلال چوہدری کا سوال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوال پوچھ لیا۔

طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی کے مقابلے میں شکست پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے استفسار کیا کہ ’بلاول بھٹو صاحب، نیوٹرل کا مزہ آیا؟؟؟‘

ن لیگی رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری سے یہ سوال شیم الیکشن چیئرمین سینیٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب میں 42 ووٹ حاصل کے جبکہ اُن کے 7 ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔

دوسری طرف حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے ہیں، انہیں ایک اضافی ووٹ ملا ہےکیونکہ ایوان بالا میں حکومتی ووٹرز کی تعداد 47 ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.