ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

برٹنی اسپیئرز نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

معروف امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ڈانس کی وڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی وڈیوز پر ہونے والی تنقید کا برٹنی اسپیئرز نے جواب دے دیا ہے۔

برٹنی اسپیئرز کے جواب سے لگتا ہے کہ وہ موجودہ ٹیکنالوجی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ اس دور کی ٹیکنالوجی کو سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اگر میری پوسٹ اچھی نہیں تو میں یہ صرف مزاح کے لئے کرتی ہوں۔ اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں اس طرح نظر آؤں جیسے میں میگزین کور پر دکھتی ہوں تو معذرت ایسا نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ 39 سالہ برٹنی اسپیئرز کی وڈیوز پر مداحوں اور دیگر لوگوں نے تنقید کی تھی اور اسے عجیب کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.