بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بناکر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔ 

آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے سنچری بنائی۔ 

بابر اعظم ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔

اپنی 15ویں سنچری تک پہنچنے کے لیے بابر اعظم نے 83 اننگز کا سہارا لیا۔ 

واضح رہے کہ سب سے زیادہ اننگز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کے پاس تھا، انہوں نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں بنائی تھیں۔

خیال رہے کہ اسی میچ میں بابر اعظم نے دو قومی ریکارڈز بھی بنائے۔ 

وہ ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.