بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابراعظم کی والد کے ہمراہ بچپن کی تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والد کے ہمراہ کمسنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ اتوار، 24 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم نے 27 سالہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانیوں کو 28 سال بعد بھارت سے جیتنے کی خوشی دی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر حیرانی، پریشانی اور غصے کی تصویر بننے والے صارم اختر کا چہرہ بھی پاکستان کی تاریخی جیت پر کھِل اٹھا ہے۔

یہ خوشی بھی ایسی تھی کہ جس کی گونج تا حال کرکٹ کی دنیا میں سنائی دے رہی ہے اور کرکٹ کے متوالے پاکستانی جیت کے سرور سے نکل ہی نہیں پا رہے ہیں۔

جہاں دنیا بھر میں قومی ٹیم کے اوپنرز، بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنر شپ اور کارکردگی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں مداحوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے خوب محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت بابر اعظم کی والد کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہے، اس تصویر میں بابر اعظم کی عمر کافی چھوٹی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ  سفید یونیفارم پہنے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرکٹ کا جنون بابر اعظم کی رگوں میں بچپن ہی سے دوڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اِن تصویروں پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی محنت اور اپنے شوق کو یکسوئی کے ساتھ آگے لے کر بڑھنے کو سراہا جا رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شام پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانا والا تاریخی میچ اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ دیکھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیدیم میں موجود قومی کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت 11 کی کپتانی ویرات کوہلی جبکہ پاکستانی شاہینوں کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.