بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب کا شاہی اعلامیہ جاری

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

شاہی دیوان کے مطابق امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

صدر بائیڈن اپنے اس دورے میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن کے دورے میں اسرائیل،مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

امریکی صدر اسرائیل، بھارت، اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

مغربی کنارے میں جوبائیڈن فلسطینی صدر محمودعباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.