بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پھر کام سے روک دیا گیا

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ایک بار پھر کام سے روک دیا۔

محکمہ قانون اورپارلیمانی امور پنجاب نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل آفس کے معمول کے کام نمٹانے کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق جواد یعقوب نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری تک لاء افسران کو کیسیز تفویض کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.