بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این پونٹ کے الفاظ سچ ثابت ہوگئے

نامور فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ اور سابق انگلش کرکٹر این پونٹ کی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

پی ایس ایل کا میلا 27 جنوری سے کراچی میں سجا تھا، اور گزشتہ شب اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔

انہوں نے 25 جنوری کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرے گی، کون میرے ساتھ ہے؟

این پونٹ کے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی  کہے گئے الفاظ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے سچ کر دکھائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان سپُر لیگ سیزن سیون جیتنے پر منفرد انداز میں مبارکباد دے کر لاہوریوں کے دل جیت لیے۔

سابق کرکٹر نے مہینہ پہلے کیے گئے ٹوئٹ کو قلندرز کی فتح کے بعد دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد حیران کُن فتح اپنے نام کی، ملتان سلطانز کیلئے مسلسل فتح کے بعد فائنل میں شکست مایوس کُن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.