بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کا کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.