ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

این اے 249 میں روایتی انتخابی رنگ نظر نہ آیا

گرمی، روزہ اور کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں روایتی انتخابی رنگ نظر نہیں آیا۔

ووٹنگ کے دوران پورے دن نہ ووٹرز کی بھرمار، نہ سیاسی کارکنوں کی تکرار ہوئی، نہ جوش و ولولہ نظر آیا، جبکہ  ووٹر بھی ٹھنڈے اور سپورٹر بھی ٹھنڈے نظر آئے۔

حلقے میں پولنگ کا زيادہ تر وقت موسم بہتر ہونے کے انتظار میں ہی گزر گیا۔

دن کے پہلے سیشن سینئر سٹیزن نے تو ہمت کی اور باہر نکلے، لیکن نوجوان طبقہ پولنگ اسٹیشنز پر کم کم ہی دکھائی دیا۔

 الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ ضنی انتخاب میں ووٹنگ کا تناسب کم رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.