funny will send nudes in 20 minutes no hookups casual encounter hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup burley bike hookup hookup Uniondale arduino led hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این ای ڈی یونیورسٹی کا میٹرک کے رزلٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کا فیصلہ

این ای ڈی یونیورسٹی نے میٹرک رزلٹ کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ہنگامی سینڈیکیٹ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں اس سال انٹر کے نتائج میں تاخیر کے سبب طالب علموں کے قیمتی وقت کو بچاتے ہوئے، میٹرک کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق وہ تمام طلبا جو انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50 فیصد نمبرز یا سیٹ ون اور ٹو کا امتحان ایک خاص اسکور کے تحت پاس کرچکے ہیں، داخلے کے اہل ہوں گے، میرٹ لسٹ کا اجرا 30 فیصد میٹرک اور 70 فیصد این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

جامعہ این ای ڈی کا کہنا ہے کہ داخلے کے لیے کیٹیگری وہی لی جائے گی جس بورڈ سے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے کامیاب طلبا کے میٹرک کے پوائنٹس میں اعشاریہ 9 فیصد مارکس کی کٹوتی کی جائے گی، داخلہ عارضی بنیادوں پر ہوگا۔

انجینئرنگ، آرکیٹکچر اور کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے لیے کم سے کم 60 فی صد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے، بی ایس پروگرام کے لیے کم از کم 55 فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔

میرٹ لسٹ 22 اکتوبر تک لگائی جائے گی، جبکہ 25 اکتوبر سے طلبا کے انٹرویوز لیے جائیں گے، 22 نومبر سے سیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.