بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف آئی اے نے جسٹس فائز عیسیٰ کے موبائل ہیکنگ کی تحقیقات شروع کردی، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز ونگ کے سربراہ جعفرخان تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف آئی اے فرانزک ٹیم کا سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فون ہیکنگ کی شکایت بھی ایف آئی اے کو جمع کرواچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف آئی اے کی ٹیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کامعائنہ بھی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.