بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے 3برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، غربت اور بے روزگاری میں اضافے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 5 سالہ پارٹنرشپ اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹجی سے معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.