بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایئرچیف مارشل کا جنگی مشقوں کا معائنہ

ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مذموم مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی داخلی اور خارجہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکری ڈرونز جدید دور کی جنگوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے باخبر ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.