ایئرمارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایئرمارشل ظہیراحمد بابر 19 مارچ کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ظہیر احمد بابر نے1986میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔
ظہیر احمد بابر فائٹر اسکواڈرن آپریشنل ایئربیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کرچکے ہیں۔
ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایڈمنسٹریشن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ظہیر بابر ایئرمارشل مجاہد انور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر 19 مارچ کو کمان سنبھالیں گے۔
Comments are closed.